25 نومبر، 2020، 10:04 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84123059
T T
0 Persons
ایران کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مستحکم کریں گے: وینزویلا

تہران، ارنا – وینزویلا کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا کی موجودہ حکومتوں نے تہران اور کاراکاس کے درمیان تعلقات کی توسیع اور ترقی کی راہ ہموار کردی ہے اور ہم دونوں حکومتوں کے تمام وزراء کی شراکت کے ساتھ مشترکہ دوطرفہ کمیشن بنانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

یہ بات "خورخہ ارناسا" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولاس مادورو اور ایرانی صدر حسن روحانی نے ان دونوں ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں کے نتیجے میں کچھ ایسے اسٹریٹجک علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو ہمارے عوام کے لئے اولین ترجیح بن چکے ہیں، مثال کے طور پر ، امریکی پابندیوں کا براہ راست اثر توانائی کے شعبے اور تیل کی پیداوار اور سامان اور خوراک کی نقل و حمل پر پڑا ہے۔
ارناسا نے کہا کہ ایران اور وینزویلا اس کی واضح مثال بن چکے ہیں کہ تمام تر پریشانیوں اور جارحیت کے باوجود ہم کیسے متحد ہوسکتے ہیں اور حالیہ برسوں میں ہمارے باہمی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور اس میں اور بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایندھن والے جہازوں اور ٹینکروں کو بھیجنا اگرچہ امریکہ کے لئے ایک سنگین چیلینج کے طور پر دیکھا جاتا ہے ، اس سے آگے بڑھ گیا کہ محصور قوم وینزویلا کے ساتھ ایران کی یکجہتی کا مظاہرہ کرے ، خاص طور پر چونکہ ہمارے عوام نے صدر ہوگو چاوز کے دوران ایک عشرے قبل ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم دونوں حکومتوں کے تمام وزراء کے ساتھ ایک باہمی کمیشن کے انعقاد کا ارادہ کر رہے ہیں جو مستقبل کی طرف ایک بڑا قدم ہوگا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .